کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیسک 95 ہزار 425 پر جا پہنچا۔
مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 95 ہزار 473 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
