لاہو: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے پریگننسی فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا۔
انسٹاگرام پر انہوں نے بے بی بمپ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں جس سے واضح اندازہ ہوتا ہے کہ ایمن سلیم کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ایمن سلیم نے 2021 میں ڈرامے ’چپکے چپکے‘ سے ڈیبیو کیا تھا جو مداحوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہوا تھا۔
اداکارہ حرا مانی، منال خان، ایمن خان سمیت دیگر کی جانب سے ایمن سلیم کو مبارکباد کے پیغامات ملنا شروع ہو گئے جبکہ مداحوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔