پاکستان سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  آج 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی

انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کر کے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تھی

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں