کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر سید احمد شاہ نے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2024 کی کامیابی کے بعد عوامی تھیٹر فیسٹیول 2024 کا انعقاد کردیا
اس فیسٹیول میں مختلف زبانوں کے ٹھیٹر شامل ہیں جس میں سندھی مزاحیہ اور اصلاحی اسٹیج ڈرامہ واہ سائیں واہ پیش کیا گیا اس ڈرامے کو رشید صابر نے تحریر کیا اور ڈائریکٹر رضوان صابر تھے، جبکہ ڈرامے کو شائقین نے بڑی تعداد میں دیکھا انجوائے کیا
اس ڈرامے میں جن اداکاروں نے پرفارمینس دی اس میں نجمہ کاوش ۔اے جی خان ،جاوید ٹاکانی ،صابر قریشی ،کومل ناز ،شانزابتول، منیر سنگرا، مصطفی سالار ،اور گل محمد لاشاری شامل تھے پروڈکشن انچارج شھزاد رشید ،احسان رضوان تھے کافی عرصے کے بعد عام عوام کے لیے عوامی تھیٹر پیش کرنے پر سید احمد شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔