اب انسٹاگرام کے فالورز دیکھ کر اداکاروں کو کام ملتا ہے، غنا علی

ایک حالیہ انٹرویو بات کرتے ہوئے غنا علی کا کہنا تھا کہ اب اسکرین پر کون سا اداکار کتنا کام کرے گا یہ ان کے سوشل میڈیا فالوورز کو دیکھ کر طے کیا جانے لگا ہے۔

اداکارہ غنا علی کا کہنا تھا کہ اب انسٹاگرام کے فالورز دیکھ کر اداکاروں کو کام ملتا ہے۔ مگر وہ  سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو نہیں ہیں اور بس اپنے کام سے متعلقہ پوسٹس کرتی ہیں۔

غنا کا کہنا تھا کہ آج کل ایک جیسے ڈرامے بن رہے ہیں مگر اب وہ ساس بہو کی کہانیوں میں کام نہیں کریں گی۔ غنا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد ایک لمبا عرصہ اداکاری سے بریک لے کر اسکرین پر واپس تو آرہی ہیں مگر اس مرتبہ وہ اپنی شرائط پر کام کریں گی۔ کوئی منفی کردار نہیں کریں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں