اسلام آباد پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔
جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں سرداراخترمینگل سمیت چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا
مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی عائد کی گئی ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔میرجہانزیب مینگل ،اختر نواز نے مسلح ہوکر سیکیورٹی اسٹاف کو دھکے دیے۔
