امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل سامنے آگیا
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران خط کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ وہ نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کریں گے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس اور قید سے متعلق کسی بھی انکوائری پر بات کرنے کیلئے محکمہ انصاف سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے عمرکوٹ میں پولیس کے ہاتھوں ڈاکٹرشاہنواز کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتے ہیں۔ایسے قوانین اظہار رائے کی آزادی کے استعمال کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
امریکی نائب ترجمان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے متعلق رد عمل سامنے آگیا
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔