ذوالفقارشاہ، چیئرمین اور ملک نوید اعوان آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر منتخب

رجسٹرار این آئی آر سی اسلام آباد نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے الیکشن2024-26 کی منظوری دے دی۔

سیدذوالفقارشاہ، چیئرمین، ملک نوید اعوان صدر اور ملک نصیرالدین ہمایوں جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

کراچی: رجسٹرار ٹریڈ یونینز این آئی آر سی اسلام آباد نے بلدیاتی ملازمین کی مرکزی سطح پر رجسٹرڈ واحد فیڈریشن آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرزفیڈریشن کے الیکشن برائےسال2024-26 کی منظوری دے دی

سیدذوالفقارشاہ چیئرمین، ملک نوید اعوان صدراور ملک نصیرالدین ہمایوں جنرل سیکرٹری  منتخب ہوگئے ہیں۔ دیگر عہدیداروں میں ساجد محمود بھٹہ چیف آرگنائز، رسول بخش شاہانی، میاں یاسین وٹو، سینئرنائب صدرو، محمد عارف خان، بلال احمد، غلام نبی کاکٹر،محمد خان کلو نائب صدرو،علی مردان شیخ، محمد سوارخان ،محمد عالم سموں، عارف بھٹی ڈپ ٹی جنرل سیکریٹریز، کشن لعل راجہ، محمد ریاض خان، سجاد مسیح، محمد رزاق خان جوائنٹ سیکریٹریز، پرویز چیدامسیح فنانس سیکرٹری _مرزا احمد رضا شاہد ایڈوکیٹ لیگل سیکرٹری ،رانا محمد ارشد سیکریٹری ایجوکیشن، مقصود خان باچاسیکریٹری اطلاعات ،عمران یوسف علی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات، راجہ عاصم شہزاد آرگنائزنگ سیکریٹری اور شہباز بخاری آفس سیکرٹری  شامل ہیں۔ فیڈریشن میں شامل یونینز نے نومنتخب عہدیداروں کی منظوری پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں