گڈاپ ٹاؤن میں جانوروں کی فٹنس سرٹفکیٹ کے ٹھیکے کا 70 کروڑ ایک لاکھ روپے رکارڈ واک

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ شفافیت ہماری شناخت ہے جو بھی کام انجام دیا جاتاہے اس کو مکمل مانٹیر کیا جاتا ہے،ٹاون میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں مالی سال 2024.2025 سا لا نہ نیلامی ملچنگ انیمل فیس اور ہیلتھ کلیئرنس سر  ٹیفکیٹ فیس کی وصولی کے حقوق کے حوالے سے نیلامی کا انعقاد کیا گیا

نیلامی میں بارہ ٹھیکداروں نے حصہ لیا، یہ نیلامی چیئرمین طارق عزیز بلوچ، ناظر ہائی کورٹ سید احمد یوسف، میونسپل کمشنر احمد یار کی نگرانی میں ہوئی

نیلامی میں ٹھیکداروں کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد بولی کا آغاز کیا گیا، ٹھیکداروں میں سخت مقابلے میں زیادہ سے زیادہ بولی لگائی گئی

تین ٹھیکداروں نے نیلامی میں سب سے زیادہ بولی لگائی،-1میسرز ٹی، کے انٹرپرائز۔70 کروڑ 1 لاکھ روپے-2 میسرز ایم اے اینڈ کو 70 کروڑ،روپے-3 میسرز فروغ انٹرپرائز۔65 کروڑ 50 لاکھ روپے,سب سے زیادہ بولی دینے والے میسرز ٹی کے انٹرپرائز ٹھیکہ لینے میں کامیاب ہوا،

ڈائریکٹر ٹیکس ھمایون عمران خان نے کہا کہ سب سے زیادہ بولی دینے والے ٹھیکدار ٹی کے انٹرپرائز کو تمام قانونی تقاضوں کے بعد ٹھیکہ حوالے کیا جائے گا۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ یہ آ کشن تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ناظر ہائی کورٹ سید احمد یوسف کی نگرانی میں انجام پایا ہے

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے آخری کلمات میں کہا کہ الحمد اللہ ہم نے اس اہم کام کو تمام قانونی تقاضوں کے مطابق سر انجام دیا ہے ٹیکس سے حاصل رقم گڈاپ ٹاؤن کی امانت ہے جو ان کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں استعمال کی جائے گی، یہ انتہائی اہم قومی فریضہ ہے گڈاپ ٹاؤن کی فلاح و ترقی میں اپنا سوفیصد کردار ادا کرے گئے۔

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،سپرٹینڈنٹ انجینئر(ایم اینڈ ای) نور علی جمالی سپرٹنڈنٹ انجینئر(بی اینڈ آر)فرمان علی لاشاری،لاء آفسر سہیل قاضی،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈپٹی ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) سرفراز احمد کھتری،کونسل آفسر سجاد احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض حمید بلوچ،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں