جلسے میں شرکت کی تیاریاں مکمل: شہداء کارساز کو ہم کبھی نہیں بھولیںگے:حاجی نواز علی بروہی

کراچی: چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ میں 18 اکتوبر کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی 18 اکتوبر کے جلسی میں شریک تھے، جب افسوسناک واقعہ پیش آیا تو بگدڑ مچ گئی اور قیامت کا منظر تھا، ہر کارکن محترمہ کیلئے فکرمند تھا، کسی کا پتا نہیں تھا کہ کیا ہوا، پھر پتا چلا کہ محترمہ خیریت سے بلاول ہاؤس پہنچ گئی ہیں، دوسرے دن ہم شہداء کی نماز جنازہ میں گئے اور زخمی کارکنان سے عیادت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کے شہداء کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے، اس سال 18 اکتوبر حیدرآباد میں منایا جارہا ہے جس کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ضلع ویسٹ کے منگھوپر ٹاؤن  سمیت تمام علاقوں یوسی سطح کی مٹینگس جاری ہیں، کارکنان بھرپور شرکت کرینگے اور 3 سوگاڑیوں کا قافلہ ہوگا، میڈم فریال تمام معاملات کو دیکھ رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ہواؤں کا رخ بتا رہا ہے کہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔ ہم پارٹی کی کارکن ہیں، اپنے حلقے کیلئے ہماری خدمات ہیں اور پارٹی سے بھی ہماری بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔۔انٹرویو پارٹ 01

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں