سندھ حکومت کی جانب سے بینظیر ہاری کارڈ جاری کردیا گیا

کراچی: وزیر اعلیٰ ہائوس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہاری کارڈ کے اجرا کی تقریب شروع ہوئی

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے 23 ستمبر 2024 کو بینظیر ہاری کارڈ کے اجرا کی منظوری دی تھی۔بینظیر ہاری کارڈ کےلیے 14 لاکھ 4 ہزار 422 چھوٹے کارشت کاروں کی رجسٹریشن  کی گئی ہے۔رجسٹرڈ کاشت کاروں میں 72 فیصد ایک سے ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین کے مالکان ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشت کاروں کو فوری نقد امداد، نرم شرائط پر قرضے ملیں گے،معیاری بیجوں، کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں کارڈ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔زرعی مشینری، سولر ٹیوب ویلز اور واٹر کوسز کی بھل صفائی میں مدد دی جائے گی۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے زرعی کاروبار کےلیے قرضے کی سہولت  دی جائے گی۔فصلوں کی انشورنس ہوگی اور  قدرتی آفات کی صورت میں ٹارگیٹڈ امداد ملے گی۔ساڑھے 12 ایکڑ والے کاشت کاروں کو ایک سے 2 ہزار فی ایکڑ نقد امداد ملے گی۔25 ایکڑ سے زیادہ والے ہاریوں کو 500 سے 1000 روپے فی ایکڑ مالی امداد دی جائےگی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہاری کارڈ تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی جاری کرے گی۔ضلع سطح پر ڈپٹی کمشنر اور ڈویژنل سطح پر ڈویژنل کمشنر کمیٹیوں کے سربراہ  ہونگے۔وزارتی کمیٹی کارڈ کے اجرا کے عمل کی نگرانی کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں