چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے،شہباز شریف نے استقبال کیا

اسلام آباد: چینی وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے  پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا۔بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔

چینی وزیراعظم کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ کی آج صدر زرداری سے ملاقات متوقع ہے، گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں