کراچی ایئرپورٹ حملہ غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا گیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ سنگل کے قریب خودکش بم دھماکے سے متعلق ابتدائی اطلاعی رپورٹس سی ٹی ڈی کی جانب سے پیش کی گئی۔
رپورٹ میں چینی انجنیرز پر حملے کو پاکستان اور چائینا کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے میں بلوچستان لیبریشن آرمی ملوث ہے، دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا۔
نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کے قافلے کی گاڑیوں کے قریب لاکھ دھماکہ کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خودکش دھماکہ ایگزٹ سنگل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے کیا گیا، جس میں دو چینی باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت تین افراد جانبحق ہوئے، جبکہ پولیس، رینجرز کے اہلکاروں سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔
