جامعہ کراچی: کامرس اور سائنس کے نتائج کا اعلان،3688 طلبہ ناکام قرار

جامعہ کراچی نے ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس سال اول ریگولر وپرائیوٹ اورایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس سال اول کے نتائج کا اعلان کردیا

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس(اے ڈی سی)سال اول ریگولر وپرائیوٹ اورایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس (اے ڈی ایس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس ریگولر سال اول کے امتحانات میں 4169 طلبہ شریک ہوئے،481 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 3688 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 11.54 فیصدرہا۔

ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس سال اول پرائیوٹ کے امتحانات میں 557 طلبہ شریک ہوئے،50 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 507 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 8.98 فیصدرہا۔

ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس سال اول کے امتحانات میں 523 طلبہ شریک ہوئے،93 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 430 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 17.78 فیصدرہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں