
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نیب نوٹسز قانون کے مطابق نہیں، اس لیے کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ نیب قانون کے تمام تقاضے پورے کرکے نیا نوٹس جاری کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز چیلنج کر رکھے تھے
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیم کے مطابق نیب نے نوٹس میں بتانا ہے کہ بطور ملزم طلبی ہے یا کسی اور حیثیت میں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے 2 کال اپ نوٹسز خلاف قانون قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے نیب نئے نوٹسز بھیج سکتا ہے۔
