آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تعلیم بالغاں 2.0 شائقین کی فرمائش پر دوبارہ پیش کر دیا گیا

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024کے پندرہویں روز پاکستان کے معروف لکھاری خواجہ معین الدین کی لکھی گئی شہرہِ آفاق تحریر ”تعلیم بالغان“ کو شائقین کی فرمائش پر دوبارہ آڈیٹوریم ون میں پیش کیاگیا۔

تھیٹر کے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی ہیں جبکہ کاسٹ میں اویس، فرحان رحیم، اجنیش دوڈیجا، علی رضا، شہریار، حسن اور عاصم شامل تھے، ڈرامہ مدرسے میں ترتیب دیاگیا ہے جبکہ ڈرامے میں طنز کے ذریعے بالغوں کی تعلیم کو مزاحیہ انداز میں پیش کیاگیا ہے،تعلیم بالغان میں شائقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈرامے کے دوران فنکاروں کی زبردست پرفارمنس پرشائقین قہقہے لگاتے رہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں