پشاور: گرینڈ جرگے نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کا اختیار علی امین گنڈاپور کو دے دیا

پشاور: خیبر پختونخوا گرینڈ جرگے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں مذاکراتی جرگہ بنانےکا فیصلہ کیا گیا

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ ہوا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی

گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی جرگہ میں شرکت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار و دیگر نے شرکت کی۔

سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے امن کے قیام پر مکمل اتفاق کیا جس کے بعد جرگے نے فیصلےکا  اختیار  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو دے دیا

اعلامیے کے مطابق جرگے نے وزیراعلیٰ کو افہام وتفہیم سے معاملہ حل کرنےکے لیے جرگہ کی ذمہ داری دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں