کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ، وزیر زراعت محمد بخش مھر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری زراعت رفیق برڑو، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور سیکریٹری رحیم شیخ موجود تھے جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری ہاؤسنگ خالد شیخ بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک تا 12 ایکڑز راضی کے دس لاکھ آبادگار ہیں۔آبادگاروں کی گندم کی کاشت کے لئے ہاری کارڈ کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں۔ہم چاہتے ہیں کہ گندم کی پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ ربیع کی فصلوں کیلئے بروقت زرعی پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو بہترین فصل اگانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ سے ہر سال چاول کی بڑی مقدار برآمد ہوتی ہے۔ہمارے آبادگار اس سال ایسی فصلیں اگائیں جن کو برآمد کرسکیں۔سندھ حکومت زرعی اور صنعتی شعبوں میں جدت لانا چاہتی ہے۔زرعی شعبہ میں ترقی کرنے کی کافی گنجائش ہے اگر زراعت سائنسی بنیادوں پر کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو محکمہ زراعت کی جانب سے ہاری کارڈ کے اجراء کیلئے مختلف پیکجز پر بریفنگ
وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر پیداوار سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔
