بلاول بھٹو زرداری نے کسی فرد یا ادارے پر بدعنوانی کا الزام لگایا:مرتضی وہاب
کراچی: چیئرمین پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ میڈیا کے مختلف حلقوں میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ بلوچستان میں کی گئی تقریر کے حوالے سے کچھ دعوؤں کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور ان کا غلط مفہوم لیا گیا ہے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے میں واضح طور پر ان تمام باتوں کو مسترد کرتا ہوں جن میں یہ کہا گیا ہے کہ انہوں نے کسی فرد یا ادارے پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔
چیئرمین پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ، بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ورلڈ بینک کے قرضے کے برابر حصہ دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہیے۔
