اساتذہ کی محنت سے ہی قوم کا مستقبل شاندار بنتا ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یوم اساتذہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 5 اکتوبر کو خراج عقید پیش کرنے کے لئے یوم اساتذہ منایا جاتا ہے،میں اپنے تمام اساتذہ کرام کا مشکور ہوں جن کی بدولت میں آج اس مقام پر ہوں۔

مراد علی شاہ   کا کہنا تھا کہ آج میں اپنی سیاسی ٹیچر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو جمہوریت کیلئے قربانی دینے پر سرخ سلام پیش کرتا ہوں،اساتذہ کی محنت سے ہی قوم کا مستقبل شاندار بنتا ہے،سماج کو بہتر، مؤثر اور مستحکم تعمیر میں اساتذہ کا اہم ترین کردار ہے،والدین کے بعد اساتذہ ہی بچوں کی بہترین پرورش کرتے ہیں۔اساتذہ اخلاقی، فکری اور سماجی ترقی کے معمار ہیں۔

اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی صلاحیت بڑھانے اور تعلیم کو فروغ دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،سندھ حکومت اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں