ایران کا حملہ اسٹیٹ کا اسٹیٹ پر حملہ ہے:امریکا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران نے آج اسرائیل پربراہ راست حملہ کیا ہے،اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ آج کا حملہ اسٹیٹ کی طرف سے اسٹیٹ پر حملہ ہے،ایران نے اسرائیل پر تقریبا 200 میزائل فائر کیے، حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے آگاہ ہیں،ایران نے اسرائیل پر حملے سے پہلے امریکا کو آگاہ نہیں کیا، ایران سالوں سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے، حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آرہا تھا، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونے کی وجہ سے سیز فائر نہیں ہوسکا۔حملوں کے دوران اور بعد امریکا اسرائیل رابطے میں رہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ایران کے میزائل حملوں کو روکنے کیلئے امریکا نے اسرائیل کی مدد کی، ایرانی حملے میں امریکی تنصیبات محفوظ ہیں۔