حزب اللہ اسرائیل کے خلاف لڑتی رہے گی: عبوری سربراہ
اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد عبوری طور پر سربراہی کرنے والے نعیم قاسم نے وڈیو لنک ذریعے اپنا پہلا خطاب کیا۔
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکا کی آشیرواد سے اسرائیل لبنان میں عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیجر حملوں، واکی ٹاکی حملوں اور پھر حسن نصراللہ کی شہادت جسیے واقعات کسی اور تنظیم کے ساتھ ہوتے تو وہ کب کی ختم ہوچکی ہوتی
نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ شہادت سے محبت کرنے والی تنظیم ہے اور ہر قسم کی قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اسرائیل کے خلاف لڑتی رہے گی۔
