آئینی عدالت کا قیام شہید بینظیر بھٹو کا آخری وعدہ تھا:بلاول

آئینی عدالت کا قیام شہید بینظیر بھٹو کا آخری وعدہ تھا:بلاول

کوئیٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آئینی عدالت کا قیام شہید بینظیر بھٹو کا آخری وعدہ تھا اسے پورا کرنے کیلئے وکلا ساتھ دیں

ان کا کہنا تھا کہ 400 ملین ڈالر کا ورلڈ بینک کا قرض ہو یا سندھ میں جاری ورلڈ بینک کے پروجیکٹس ہوں یا 700 ملین یوروز کی امداد ہو یہ تمام فنڈنگ میں نے بطور وزیرخارجہ پاکستان کے لئے جمع کیں

ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ کا منصوبہ میرا ہے جو میں نے ورلڈبینک کے سامنے رکھا اور فنڈنگ کا بندوبست کیا جس کا مقصد بے گھر افراد کو دوبارہ رہائش دینا تھا،سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے گھر بنانے اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے جاری ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کنہا تھا کہ بے گھروں کو گھر دینے کے ساتھ انہیں زمین کا مالک بھی بنانا تھا جس پر کام شروع کردیا ہے، پیسہ کسی وفاقی یا صوبائی بابو کے حوالے نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیسے کی حفاظ صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کررہا ہے، ہم نے منصوبے کو آؤٹ سورس کیا ہے تاکہ شفافیت رہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں