فلک نازگروپ کی جانب سے نئے پراجیکٹ "فلک ناز ون” کا شاندارافتتاح

فلک نازگروپ کی جانب سے نئے پراجیکٹ "فلک ناز ون” کا شاندارافتتاح کیا گیا۔

کراچی: پچھلے تیس سالوں سے مسلسل ایک سے بڑھ کر ایک شاندار اور کامیاب پروجیکٹس تعمیر کرتے ہوۓ ایک بار پھر فلک ناز گروپ عظیم الشان جدید ترین طرز  تعمیر اور سہولیات سے آراستہ پروجیکٹ پیش کرتے ہیں ۔۔۔ فلک ناز ون عسکری 5 اور ملیر کینٹ سے نزدیک، صفورا چورنگی سے چند منٹس کی ڈرائیو پر واقع ہے ۔

29 ستمبر بروز اتوار ایک پروقار گرینڈ لانچنگ تقریب منعقد ہوٸی جس میں فیاض الیاس ڈاٸریکٹر فلک ناز گروپ، ریاض الیاس ڈاٸریکٹر فلک ناز گروپ، طلحہ عقیل ڈاٸریکٹر فلک مارکیٹنگ، مزمل نوی والا  جنرل مینیجر، آباد کے چیئرمین آصف سم سم و دیگر نے شرکت کی

اس کے علاوہ تعمیراتی شعبہ سے تعلق رکھنے والی أہم شخصیات اور شہر کے بہترین بلڈرز ، ڈیولپرز ، پراپرٹی ڈیلرز ، میڈیا پرسنز اور شہر کی دیگر سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

فلک ناز کے کرم فرماٶں اور عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت نے اس تقریب کو خوب رونق بخشی اور پر تکلف ہاٸی ٹی سے لطف اندوز ہوۓ۔

اس پروجیکٹ کی خاص بات اس کی مناسب قیمت ہے جو آپ کی پہونچ سے دور نہیں ہے۔ چار اور پانچ کمروں کے  سپر لگژری رہاٸشی اپارٹمنٹس اور دکانیں، تیز رفتار لفٹس، اسٹینڈ باٸی جنریٹرز، بین العقوامی میعار کا انڈور گیمز ایریا، مسجد، وسیع کار پارکنگ، ریسیپشن لابی اور جدید ترین سیکیورٹی سسٹم آپ کی دور اندیشی اور سمجھ بوجھ کی منتظر ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاٸریکٹر فلک ناز گروپ فیاض الیاس کا کہنا تھا کہ فلک ناز ون میں دور جدید کی تمام تر سہولیات موجود ہیں، لوکیشن بھی بہت اچھی ہے۔

فیاض الیاس کا کہنا تھا کہ فلک ناز گروپ کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وقت پر الاٹیز کوگھر کی چابی ان کے حوالے کرے، بڑھتی قیمتوں کے باوجود ہم نے مناسب قیمتیں رکھیں ہیں۔ لوگ آئیں اور فائدہ اٹھائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں