آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے چاہتے ہیں: شرجیل میمن

آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے چاہتے ہیں: شرجیل میمن

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہرجماعت کا اپنا نظریہ ہوتا ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہےملک کی بہتری کے لیے تمام جماعتیں ملکرچلیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمرعطا بندیال کے فیصلے نے عدم اعتماد کا وجود ہی ختم کردیا تھا، عمرعطا بندیال نے کہا عدم اعتماد کے لیے ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہوگا۔آئینی ترمیم کےبعد چیزیں بہتری کی طرف آئیں گی، چاہتے ہیں انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے

ان کا کہنا تھا کہ افتخارچودھری، ثاقب نثار نے عدلیہ کو یرغمال بنایا تھا، چند جوڈیشری کے لوگوں نے پرویزمشرف کی ترمیم کوآئینی ترمیم قراردیا تھا۔ایسے ججز نے اپنی خواہشات کیوجہ سے آئین کا نقشہ ہی بگاڑ دیا۔

صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ علی 18 اکتوبرکوحیدرآباد میں تاریخی جلسہ کریں گے، سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں