اسرائیلی فوج کی لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری،مزید 105 افراد شہید
کراچی:اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے،شہری علاقے میں رہائشی عمارت کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے
