شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مزار پر دعائیہ تقریب کا اہتمام، کامران مہدی کی شرکت

کراچی:متحدہ سوشل فورم ایم کیو ایم کی جانب سے  شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مزار پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ سے آۓ ہوۓ  مہدی حسن کے صاحب زادے کامران مہدی، ایم پی اے ریحان اکرم، انچارج نارتھ کراچی ایاز الرحمن، جوائنٹ انچارج متحدہ سوشل فورم محمد فیصل ندیم،  جشن مہدی حسن کے چیف آگنائزر ڈاکٹر رئیس مرچنٹ، پروڈیوسر و ڈائریکٹر زاہد شاہ، خرم فاروقی، پرآئد آف پرفارمنس ناصر یامین، روحانی اسکالر کلیم اشرف کلیمی، اکبر پاجی، استاد مصطفی میر، حنیف مہدی، قوال طلحہ صابری، علی عمران ساجن، سیلم صدیقی، شاہد شیخ، صغیراحمد، غوثیہ کلیم ،حفضہ ندیم، کرن، حاشر، قیوم اور دیگر مہدی حسن مرحوم کے چاہنے والوں نےمزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی گئی

ایم پی اے ریحان اکرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک ہ ہند میں غزل گائیگی کے حوالے خان صاحب مہدی حسن کا نام سہرفرست ہے غزل مہدی حسن کے بغیر مکمل نہیں ہوتی مہدی حسن نے نہ صرف غزل بلکہ فلمی گیت اور ملی نغمات  گا کر شہرت حاصل کی ایسے لی جینڈز کے کام کو سہرانا ہم سب کی ذمےداری ہے اور سپورٹ بھی ضروری ہے

گلوکار کامران مہدی نے کہا کہ وہ 1886 میں امریکہ چلے گئے تھے میرے بھائی آصف مہدی نے پاکستان اور میں نے بیرون ممالک اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھایا اب وہ پھر سے والد کی میراث کو آگے بڑھانے کا عزم لے کر پاکستان آے ہیں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن مہدی حسن کا پروگرام ترتیب دے چکے ہیں  پروگرام چیف آرگنائزر ڈاکٹر رئیس مرچنٹ ہیں جب کہ کراچی میں میرے بچپن کے دوست محمد فیصل ندیم نے پروگرام مرتب کیا ہے، وہ ایم کیو ایم کے  مشکور ہیں جہنوں نےمتحدہ سوشل فورم کے تحت آج کی تقریب کا اہتمام کیا وہ سندھ حکومت کے بھی مشکور ہیں والد کے مقبرے کے لیے تعاون کیا میرے گھرانے سے جو بھی لوگ عقیدت رکھتے ہیں ان سب کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پروڈیوسر و ہدایتکار زاہد شاہ نے کہا کہ مہدی حسن ہمارا ورثہ ہے اور ورثے کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے کامران مہدی کو وہ بھرپور سپورٹ کرینگے

جشن مہدی حسن کے چیف آرگنائزر  ڈاکٹر رئیس مرچنٹ  نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جس طرح سے مہدی حسن سے اپنی محبت کا اظہار کیا اسی طرح اب وہ کامران مہدی کے ساتھ بھی کرین کیونکہ کامران مہدی صحیح معنوں میں مہدی حسن کے گدی نشینی کے حق دار ہیں آرٹس فاونڈشن کے چیرمین اور متحدہ سوشل فورم کے جوآئنٹ انچارج محمد  فیصل ندیم نے کہا مہدی حسن تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں انکی فلم انڈسٹری کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں

انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے ریحان اکرم اور محتدہ سوشل فورم سمت تمام شخصیات کی آمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر طلحہ صابری ، محمد حاشر، حفضہ ندیم نے نعتیہ کلام پیش کیے اور ناصر یامین نے مہدی حسن، عارف حسن اور آصف مہدی کے لیے دعا کرائی بعدازاں شرکاء میں لنگر تقسیم کیاگیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں