قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی ترامیم میں سپورٹ نہیں کرسکتے:مولانا عبدالغفور حیدری
جے یو آئی ایف(ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ جان بوجھ کردیا جو قوم کے دباؤ پر واپس ہوا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کنہا تھا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کو اتنی جلدی تھی کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئینی ترامیم پر مذاکرات کی درخواست کی بعد میں پارٹی رکن کے ساتھ ڈرافٹ شیئر کیا تھا مگر حلف دیا گیا کہ کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنی۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہمیں قائل کرنے میں مایوسی کے بعد انہوں نے وہ سلسلہ ہی روک دیا پر رابطہ نہیں کیا۔قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کسی میں جو فیصلہ دیا وہ دانستہ طور پر دیا جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور قوم کے دباؤ پر واپس لیا، ہم ایسے شخص کو اہم کیس سپورٹ کریں گے؟
