ڈاکٹر شاہنواز کنبہر کو جعلی مقابلی میں قتل کیا گیا:وزیرداخلہ سندھ
ڈاکٹر شاہنواز: صوبائی وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کاہ ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کو جعلی مقابلی میں قتل کیا گیا
کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔عمر کوٹ میں ہونے والے واقعے کی تحقیقات میں سی سی ٹی وی سے مدد لی گئی اور لواحقین جسے ذمہ دار قرار دیں گے، اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ شاہنواز کنبہر کے لواحقین قتل کا مقدمہ درج کروائیں ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
