اسرائیل کا غزہ پر حملہ،سات افراد شہید
اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں پناہ گزنوں کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جبکہ ایک اور حملے میں 7 افراد شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ شہر جو سنکڑوں بے گھر افراد کو پناہ دے رہا تھا اسے نشانہ بنایا گیا۔
جنگ سے بے گھر افراد اسکول میں ٹھرے ہوئے تھے جہاں اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کردیا اورحملے میں سات افراد شہید ہوگئے۔
