خانہ فرہینگ اسلامی جمہوریہ ایران میں حدت اسلامی کی تشکیل میں مشترکہ کانفرنس

خانہ فرہینگ اسلامی جمہوریہ ایران میں رسول اکرم ﷺ کی ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کانفرنس

کراچی: خانہ فرہینگ اسلامی جمہوریہ ایران میں رسول اکرم ﷺ کی ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں مولانا اصغر درس، ڈاکٹر شبانہ اور قونصل جنرل حسن نوریان سمیت دیگر نے شرتک کی۔

کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر شبانہ نے کہا کہ اگر ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو مشکل وقت میں پکارے اور وہ اس کا جواب نہ دے تو یہ ہم بحیثیت مسلمان اسلام کی ذمیواری پوری نہیں کر رہے۔

ڈاکٹر شبانہ نے کہا کہ وحدت کا مطلب مشترکہ اقدار،اقرار  اور مشترکہ ذمہ داری ہے ،فرقیواریت اسلام کے کیلئے زہر قاتل ہے۔

مولانا اصغر درس کا کہنا تھا کہ خانہ فرہینگ اسلامی جمہوریہ ایرانیہ کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے وحدت کانفرنس میں مجھے لب کشائی کا موقع دیا۔

مولانا اصغر درس کا کہنا تھا کہ امت مسلہ کو غور کرنا چاہیے کہ وہ انقلاب جو آپ ﷺ نے انتہائی کم عرصے میں برپا کیا، کل بیس برس میں انقلاب کے اثرات مکمل ہوجاتا ہے ایسے کوئی مثال نہیں ملتی کہ اتنے کم عرصے میں سب کچھ بدل جائے یہاں تک کہ جو قاتل تھے انہیں محافظ بنادے، یہ انقلاب تھا تو محمد مصطفیٰ ﷺ کا انقلاب تھا۔

کانفرنس سے خطاب میں مولانا اصغر درس نے کہا کہ امام خمینی سے پوچھا گیا کہ آپ کے پاس تو نہ توب ہے، نہ تلوار ہے، نہ لشکر ہے آپ انقلاب کیسے لائینگے، توجواب میں امام خمینی نے کہا کہ ماؤں کی گود میں جو بچے ہیں وہ میرے لشکر ہیں اور وہ ہی میرا لشکر ہیں۔

کانفرنس سے خطاب ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کا کہنا تھا کہ آج میں اس کانفرنس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پورے علاقے فلسطین، لبنان اور دیگر ممالک کی بات کروںگا وہ نام نہاد قومیں جو انسانیت کا نعرا تو لگاتی ہیں لیکن آواز بلند نہیں کرتیں۔دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں