"ہنگلاج مندر” اور "وشواس گھات” کے بارے میں دستاویزی فلم کی اسکریننگ کی تقریب
کراچی(شوبز رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ نوجوان ڈاکیومینٹری ڈائریکٹر فضل رحمان کریم کی بنائی گئی دو دستاویزی فلموں کی نمائش نیشنل میوزئم آڈیٹوریم کراچی میں منعقد کی گئی ایک دستاویزی فلم "A journey of peace” جو کہ ہنگلاج مندر پر مذہبی تہوار پہ بنائی گئی ہے جبکہ دوسری دستاویزی فلم”وشواس گھات” جو کہ پاکستان سے ہندو برادری کے افراد کا بطور Refugee ہندوستان جا کر پھنس جانے اور انکی مشکلات پر مبنی ہےدونوں دستاویزی فلموں کی نمائش میں سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر رمیش کمار، صدر ہنگلاج شیوا منڈلی اور بڑی تعداد میں ہندو برادری نے شرکت کی
ڈاکیومینٹری ڈائریکٹر فضل رحمان کریم نے Grip Production اور ڈیجیٹل پریس کی جانب سے بنائی گئی ان ڈاکیومینٹری کے بارے میں تفصیل بتائی سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا، مزید ایسی دستاویزی فلمیں بننی چاہتے، ان خیالات کا اظہار مکیش کمار چاولہ نے کیا۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ میں ایسی دستاویزی فلمیں کارآمد ثابت ہوں گی
پاکستان میڈیا کلب کے چیئرمین ضیاء خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر فضل رحمان کریم نے انتہائی خوبصورتی سے ہندو کمیونٹی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کی ہے پروگرام کے کمپئیر آغا شیرازی نے ہندو برادری کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔