ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 26 ستمبر تاں 30 اکتوبر تک ہوگا

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 26 ستمبر تاں 30 اکتوبر تک ہوگا

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے بریفنگ دی گئی۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں 40 ممالک کے 400 سے زائد فنکار و اداکار پرفارم کریں گے۔ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 26 ستمبر تاں 30 اکتوبر تک ہوگا۔ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں آمریکا، یورپ اور افریقہ کے مختلف فنکار پرفارم کریں گے۔

آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ورلڈ کلچر فیسٹیول کی میزبان ہے۔فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا جائے گا۔ فیسٹیول کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت

صوبے کی تمام جامعات کے طلبہ کو فیسٹیول میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی سیکریٹری جامعات کو ہدایت

چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کے راستوں کی مرمت اور بیوٹیفکیشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی کے ایم سی کو ہدایت۔فیسٹیول کے ذریعے سندھ میں بین الاقوامی سیاحت اور ثقافتی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں