چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی کی رکن قومی اسمبلی سیدہ شاہدہ رحمانی سے ملاقات

کراچی: چئیرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی محمد نواز بروہی کی سیکریٹری ویمن پارلیمنٹری کاکس و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدّہ شاہدہ رحمانی سے قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات کی۔

چئیرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی محمد نواز بروہی نے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی سے درخواست کی کہ منگھوپیر روڈ کی تعمیر کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے خصوصی درخواست کریں۔ انہوں نے کہا کہ منگھوپیر روڈ کی تعمیر طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے اور اسے فوری بنیادوں پر مکمل کیا جانا نہایت ضروری ہے۔

اس موقع پر حاجی نواز بروہی نے وزیراعظم پاکستان کے نام منگھوپیر روڈ کی تعمیر کے حوالے سے ایک خط بھی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کو پیش کیا۔

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم پاکستان سے منگھوپیر روڈ کی تعمیر کے معاملے پر ضرور بات کریں گی اور اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کریں گی۔

اس ملاقات میں یوسی-۱۲ گلشن معمار کے چیئرمین سید ہلال سعید رحمانی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں