خیرپور میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
خیرپور(رپورٹ: وحید گلال) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر کرونڈی میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم لیاقت جٹ نے میری معصوم پوتی گلناز کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جسے شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ظلم کا شکار معصوم بچے کے ورثا نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
دوسری جانب شہریوں نے کہا کہ ملزم لیاقت کا تعلق بڈعیدن سے ہے اور کرونڈی میں اس کی مٹائی کی دکان ہے۔
