تمام مسلمان عید میلاد النبی کو بڑے عقیدت و احترام سے مناتے ہیں:نصرت اللہ
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کا عید میلاد النبی کے سلسلے میں گلبرگ ٹاؤن کی مختلف یو سی میں روزانہ کی بنیاد پہ دورہ ٹاؤن چیئرمین کا کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بالخصوص جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کا انتظامات اور سڑکوں پر گڑہوں کو پر کیا جارہا ہے
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ تمام مسلمان عید میلاد النبی کو بڑے عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اس سلسلے میں گلبرگ ٹاؤن کے انتظامیہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات میسر کرنے میں کوشاں ہیں اس سلسلے میں دارالعلوم نعیمیہ سے کراچی اکیڈمی عزیز اباد تک سڑکوں پر گڑھوں کو پر کیا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا عمل بھی جاری ہے اور بالخصوص حسین آباد جہاں عاشقان رسول کی جانب سے چراغہ کیا گیا ہے وہیں گلبرگ ٹاؤن نے اضافی لیبر اور مشینری کے ذریعے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور بالخصوص بانٹوا ٹاؤن میں پیور بلاک کے ذریعے سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ اہلیان حسین آباد کے لیے ربیع اول کا تحفہ ہے
مونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے محکمہ لینڈ کو ہدایت جاری کی کہ جلوس کی گزرگاہوں سے انکروچمنٹ کو صاف کیا جائے اور مساجد جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد،x;46;e;46;n بی ایند آر محمد سہیل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے
