نیدر لینڈز کی عدالت نے حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنادی

نیدر لینڈز کی عدالت نے حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنادی

نیدر لینڈ کی عدالت نے اسلام مخالف ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کے قتل کا فتویٰ جاری کرنے پر نیدر لینڈ کی عدالت نے حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنادی ہے۔

فیصلے کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو 4 سال اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے قائد مولانا اشرف جلالی کو 14 سال سزا سنادی گئی۔

نیدر لینڈ کی عدالت گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کرنے والے اسلام مخالف ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کے قتل کے اکستانے پر پاکستان کے سابق کرکیٹر خالد لطیف کو بھی 12 سال کی سزا سناچکی ہے۔

ڈچ حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تینوں پاکستانیوں کی حوالگی کے حوالے سے پاکستان سے درخواست کی گئیں مگر کوئی جواب نہیں آیا،جس پر عدالت نے ان تینوں پاکستانیوں پر ان کی غیرموجودگی میں مقدمہ چلایا اور سزا بھی سنادی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں