ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر کی زیرِ صدارت عیدمیلادالنبی ﷺ کے انتظامات متعلق اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی زیرِ صدارت منگھوپیر ٹاؤن آفس میں  عیدمیلادالنبی ﷺ کے انتظامات اور ہونے والے کاموں کےحوالے سے  نواں کونسل اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک ، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے کیا گیا.

اراکین کونسل ممبران کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا  اور اپنی اپنی تجاویز پیش کی گئی جس  پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کا مہینہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا مہینہ ہے جسے ہم بڑی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں  جیسے ہم نے محرم الحرام  میں تمام تر بلدیاتی سہولتیں فراہم کی ہیں انشاءاللہ اس ماہ ربیع الاول کے مہینے میں بھی ہم تمام تر سہولت فراہم کریں گے ہم نے اپنے ٹاؤن افسرانوں کی مشاورت سے ایک پلان تیار کر لیا ہے جس کے لیے آپ تمام اراکین ممبران کی منظوری کی ضرورت ہے جس کے بعد ضروری  کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا صفائی ستھرائی کے کام اور جلوسوں کی گزرگاہوں پہ چرآغاں اور لائٹنگ کا انتظام  جلد مکمل کر لیا جائے گااور سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ  کے افسرانوں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر منگھوپیر ٹاؤن کی عبادت گاہوں مسجدوں کے اعتراف میں اپنی حاضری کو  یقینی بنایا جائے   اورانشااللہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر منگھوپیر ٹاؤن کے جانب سے بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام کو مثالی اور پاکیزہ ماحول فراہم کرینگے.

اس موقع پر رکن کونسل علی اکبر کا چھیلو نے بھی کچھ تجاویز پیش کی جس پر جلد عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی

اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کمشنر آغا خلیق، اکاؤنٹ آفیسر فیاض چنا، وائس چیئرمین رانا محمد عارف,علی اکبر کاچھیلو، حسن بلوچ، مشتاق احمد، جبران، حافظ عمران، علی نثار خان، علی حسن بروہی ،ساجد، کوثر اقبال، شازیہ بلوچ ،سلیم، عامر ملک سینیٹیشن کے ڈائریکٹر لیاقت صوبہ، ایکسین حسن شیخ، ایم این ڈی ڈائریکٹر فہد جمیل، سب انجینئر جنید صدیقی، سب انجینیئر آفاق عالم سمیت و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں