ملک بھر میں 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچائیں۔
وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر پولیو کا داغ ختم کرے گی، آنے والے ماہ و سال میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوگا۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
