صدر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نے بوٹ بیسن میں فری وائی فائی کا افتتاح کردیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر نے عوامی مقامات پر فری وائی فائی کی سہولیت دینے کا آغاز کردیا، جس کی شروعات کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن سے کی گئی۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کے چیئرمین منصور احمد شیخ، وائیس چیئرمین عبدالرحان تنولی اور میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو نے بوٹ بیسن پر فری وائی فائی کا افتتاح کیا۔
اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کوشش ہے کہ ٹاؤن کی عوام کو تمام جدید اور بنیادی سہولیات فراہم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ فری وائی فائی کی سہولت ٹاؤن کے اندر عوام مقامات پر دی جارہی ہے،تمام جلد دیگر مقامات پر بھی فری وائی فائی کو سہولت دی جائے گی۔
ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ کا کہنا تھا کہ فری وائی فائی کو موبائیل سے کنیکٹ کرنے کا طریقیکار انتہائی آسان ہے، فری وائی فائی کا عوام پازیٹو استعمال کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔
وائیس چیئرمین عبدالرحان تنولی کا کہنا تھا کہ وائی فائی کا استعمال آج کے دور میں تمام اہم بن چکا ہے،نوجوان اس کے استعمال سے اپنا کاروبار بھی کرسکتے ہیں۔
میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکہیو کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہورہی ہے کہ آج ہم نے اپنی ٹاؤن کی عوام کیلئے ایک اہم کام کا افتتاح کیا ہے،انشاء اللہ تمام جلد ٹاؤن کے دیگر مقامات پر بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔
اس موقے پر شعبہ اطلاعات ونشریات کے ڈائریکٹر آصف عظیم و دیگر بھی موجود تھے۔
