سید علی گیلانی کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال
اسلام آباد: شیر کشمیر سید علی گیلانی کی آج تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے جبکہ برسی کے موقعے پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
1929میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زڑی منج میں پیدا ہونے والے سید علی گیلانی علی گیلانی نے مسجد وزیر خان سے ملحقہ مدرسے اوررینٹل کالیج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔
سید علی گیلانی نے خبار خدمت میں رپورٹر کے طور پر کام کیا اور پتھر مسجد سری نگر اور انٹرمیڈیٹ کالیج سوپور میں استاد بھی رہے۔
شیر کشمیر سید علی گیلانی 1977، 1972، 1987میں مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔
