شہر قائد میں مسلسل ہلکی اور تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب جبکہ روڈ تالاب کا بن گئے
سندھ مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے اور محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا الرٹ بھ جاری کردیا ہے
رات سے وقفے وقفے سے کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو رات 11 بجے سے پونے ایک بجے تک عروج پر رہا۔
تیز بارش سے صدر، شاہراع فیصل، کراچی یونیورسٹی روڈ، منگھوپیر روڈ اور دیگر علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔
دوسری جانب کراچی انتظامیہ نے کل جمہ 30 اگست کو کراچی میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے
کمشنرکراچی آفس کے ہینڈ اوٹ کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری کی روشنی میں کراچی کے تمام اضلاع میں واقع گورنمنٹ اور پرائیویٹ تما م اسکولز بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں
