واشنگٹن: امریکا نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں 23 بے گناہ شہریوں کو قتل قابل مذمت ہے،پاکستانی عوام نے انتہاپسندوں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
