طلبہ نے بنگلادیش کو بچایا: محمد یونس ڈھاکا پہنچے پر آبدیدہ ہوگئے

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس ڈھاکا پہنچنے پر آبدیدہ ہوگئے۔

محمد یونس کا کہنا تھا کہ وطن واپس پہنچنے پر بہت خوشی  محسوس ہورہی ہے، طلبہ نے بنگلادیش کو بچایاہے، اہم ہمیں ملک میں امن و استحکام کیلئے کام کرنا ہے

محمد یونس کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت اقلیتوں پر حملے کیے گئے،بنگلادیش کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،اب ہم اس آزادی کی حفاظت کرینگے۔ہم محنت کرکے بنگلادیش کو مالی مشکلات سے نکالینگے۔

واضح رہے  کہ شیخ حسینہ واجد کے ساڑھے بندہ سال اقتدار کے خاتمے کے بعد طلبہ نے محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں