چینی سائنسدانوں کی جانب سے چاند پر پانی موجود ہونے کی تصدیق
دنیا بھر کے سائنسدان سالوں سے چاند پر پانی موجود ہونے کی تصدیق میں لگے ہوئے ہیں
چین کے سائنسدانوں نے چاند کی سطح کے نمونوں میں منرلز کے ساتھ پانی کو دریافت کیا ہے۔
2020میں چاند کی سطح کے نمونے زمین پر واپس لانے والے چین کے چینگ ای 5 مشن کے نمونوں کا تجزیہ کرنے پر سائنسدانوں نے یہ دریافت کی۔سائنسدانوں نے انسانی بال جتنا ایک ایسا منرل دریافت کیا جس کے بارے میں اب تک علم نہیں تھا اور اسے یو ایل ایم ہن کا نام دیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق یو ایل ایم ون کرسٹل کا 41 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے جبکہ اس میں موجود ایمونیا ایچ 2 اومالیکیولز کو مستحکم شکل میں برقرار رکھتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ پانی کی یہ قسم چاند پر انسانی آبادی کیلئے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔