معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے منگنی ختم کرنے کی وجہ بتادی
ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں بریک اپ کیلئے تیار نہں تھی، لیکن میں بریک اپ سے نہیں ڈرتی تھی، جو چیز مستقبل میں ہوسکتی تھی وہ پہلے ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نکاح کے بعد رشتہ ختم ہوتا تو زیادہ تکلیف دہ بات ہوتی،یہ فیصلہ جلد بازی کا نہیں تھا،ہم نے 2 سال تک اس بارے میں سوچا کہ یہ رشتہ نہیں چل سکتا۔
جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ہم نے اسے ختم کرنے سے پہلے اس کے بارے میں بات کی اور میرا اس گھر میں گزارا بھی نہین ہوسکتا تھا،میرے پاس اپنے والدین اور بہنو کا مضبوط سپورٹ سسٹم ہے،اب میں ارینج میریج کروں گی کیوں کے پہلے رشتے میں بہت مسائل تھے۔
