فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی: آج ملک بھر میں سوگ منایا جارہا ہے

فلسطینیوں کی انسانی ہمدردی کی تحت امداد تک فوری رسائی یقینی بنانے اور اسرائیل کو قانون کے کھرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

فلسطینیوں پر جاری اسرائیل کے مظالم پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ(ن) پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی، مسلم لیگ (ق) مسلم لیگ ضیا اور مسلم لیگ نیشنل پارٹی کے سربراہان و سینیر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا اور بعد جمعہ نماز پوری ملک میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ واقعہ خطے میں امن کے قیام کی کوشش کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے اور خطے میں مزید کشیدگی کو ہوا دیتےہیں،وزیراعظم نے فلسطین میں اسرائیل کے ریاستی مظالم کو امت مسلمہ کیلئے المیہ قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فلسطینیوں کی انسانی ہمدردی کی تحت امداد تک فوری رسائی یقینی بنانے اور اسرائیل کو قانون کے کھرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں