چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے مشاعرہ پارک میں پودا لگایا

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں 50 ہزار پودے لگانے کا سلسلہ جاری شجرکاری مہم کے دوران چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یوسی 8 مشاعرہ پارک بلاک 12 میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو اور اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے پودا لگایا ان کے ہمراہ چیئرمین فاروق نعمت اللہ، وائس چیئرمین سلال قریشی، ڈائریکٹر( باغات) ندیم حنیف ، ڈائریکٹر( ایڈمن) محمد علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جاوید علاقہ معززین طلبہ و طالبات اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی

اس موقع پر ڈی سی (سینٹرل) فواد غفار سومرو نے کہا کہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے 50 ہزار پودوں کا ایک بڑا ٹاسک پورا کر رہے ہیں اور کام ہوتے ہوئے نظر بھی آ رہا ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر یہ ایک اچھا اقدام ہے ہماری پوری ٹیم کا تعاون ان کے ساتھ ہے اس موقع پر میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پودے لگائیں اور جو پودے اور درخت موجود ہیں ان کا خیال رکھیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک اچھا ماحول دے سکیں

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج مشاعرہ پارک میں ہم اربن فوریسٹ کے لیے درخت لگا رہے ہیں ( ہم نے عزم کیا ہے کہ کراچی کے لئے پودے لگائیں گے اور کراچی کو سرسبز بنائیں گے )اس مہم میں پانچ ہزار سے زائد پودے لگا چکے ہیں اس میں ہمارے محکمہ( باغات )اور ان کے عملے کی بہترین کاوشیں موجود ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ ہم نے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت پر بھی بھرپور توجہ دی ہے ٹاؤن انتظامیہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت شجر کاری مہم کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں