سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شورو میں کتب کی تقسیم کے عمل کا افتتاح

جامشورو: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شورو میں کتب  کی تقسیم کے عمل کا افتتاح کیا گیا، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شورو عبدالعلیم لاشاری، کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈپٹی کمشنر جام شورو ریاض حسین وسان، بورڈ کے سابق چیئرمین پرویز احمد بلوچ، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن حیدرآباد غلام سرور ملّاح، ڈائریکٹر میرپورخاص اقبال حسین کنبھر، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن پرائمری حیدرآباد ممتاز علی نوٹکانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالکریم سومرو، سندھ کے مشہورعا لم و فاضل شخصیات  عدل سومرو، سید زوار حسین نقوی، نیاز پنہور، ڈاکٹر محمود مغل، ڈاکٹر عبدالکریم و  دیگر بھی موجود تھے۔ انوار علی شاہ، اصغر میمن، امیر ابڑو اور ضلع جام شورو کے ایجوکیشن ٹاک آفیسرز نے مشترکہ طور پر نصابی کتب  کی تقسیم کے سلسلے کا افتتاح کیاگیا ۔

عبدالعلیم لاشاری کا کہان تھا کہ گاڑیوں میں کتابیں رکھ کر سندھ کے ہر بچے کے ہاتھ میں کتابیں پہنچانے کے عزم کا بھی  اعادہ کیا۔ سندھ کے تعلقے کی  سطح پر نصابی کتب بھیجنے کے لیے کتابوں کی گاڑیوں کو بھر کر متعلقہ علاقوں کے گوداموں میں بھیجنے کے عمل کے بعد سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شورو کے چیئرمین عبدالعلیم لاشاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مفت نصابی کتب کی ترسیل کا کام جاری ہے۔ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں آج سے شروع کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں محکمہ تعلیم سندھ کے افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین عبدالعلیم لاشاری نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب ہوگی۔ 15 اگست کے بعد  تعلقہ کے گوداموں کا دورہ کرکے کتابوں کی تقسیم کے عمل کا جائزہ بھی  لیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں