ایران نے انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا

ایران کے دارالحکومت تھران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد قم میں انتقام کی علامت سرخ پرم لہرادیا۔

ایرانی ٹی میڈیا کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جمکران میں ایرانی روایات کی مطابق انتقام کی علامت سرخ پرم لھرایا گیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران نے تین روز سوگ کا اعلان کیا ہے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت رد عمل دیتے ہوے کہا ہے کہ قتل کا بدلہ لینا تھران کا فرض ہے۔

واضح رہے کہ کئی عرب ممالک میں سرخ پرچم بدلہ لینے تک لہرایا جاتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں